چارسدہ اور مہمند ایجنسی میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،67گرفتار

چارسدہ اور مہمند ایجنسی میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،67گرفتار

چارسدہ (بیورو رپورٹ) چارسدہ اور مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسسز اور چارسدہ پولیس کا بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن۔ سوات سکاؤٹ کے جوان نے خود کش حملہ آور کو دبوچ کر جام شہادت نو ش کرلی ۔ اپریشن کے دوران 67مشتبہ افراد گرفتار ۔ گرفتار افراد کے قبضے سے تین ایس ایم جی ، تین دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق غلنئی میں خود کش حملے کے بعد مہمند ایجنسی اور چارسدہ کے سرحدی علاقوں میں ڈی ایس پی شبقدر فیاض خان اور ایس ایچ او واجد خان کی سربراہی میں پولیس اور سیکیورٹی فورسسز نے بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا ۔ اپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسسز نے ایک خود کش حملہ آور کو زندہ پکڑ نے کی کو شش کی اور سوات سکاؤٹ کے جوان خیال حسین نے خود کش حملہ آور کو دبوچ لیا جس پر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں خیال حسین نے جام شہاد ت نوش کر لی ۔ اپریشن کے دوران67مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تین ایس ایم جی ، تین دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہو ا ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل صبح تین خود کش حملہ آور بڑی کاروائی کیلئے غلنئی بازار میں داخل ہو ئے تھے جن میں ایک خود کش نے اسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیااور دوسرے خو د کش کو سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔افراتفری کے عالم میں تیسرا خود کش حملہ آور بازار میں پر اسرار طور پر غائب ہو گیا جس کو قابو کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں نے بڑے پیمانے پر کاروائی کی اور تیسرا خود کش چارسدہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کاروائی میں انجام کو پہنچ گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر