مالاکنڈ میں پی ٹی آئی مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے ، شہاب خان

مالاکنڈ میں پی ٹی آئی مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے ، شہاب خان

درگئی ( نمائندہ پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے طالب علم رہنماء شہاب خان اور حارث خان نے اپنے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ مالاکنڈ میں پی ٹی آئی مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے ۔ ضلعی صدر اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شکیل خان پر تمام کارکنان کا مکمل اعتماد ہے اور پی ٹی آئی میں اختلافات و گروپ بندی کا خاتمہ کوش آئند ہے۔ انہون نے مالاکنڈ ڈویژن کے صدر محمود خان سے پر زور مطالبہ بھی کیا کہ مالاکں ڈ بھر کے تمام تحصیلوں میں مضبوط اور فعال تنظیمی عہدیداروں کے تقرری کا عمل جلد از جلد مکمل کرکے کارکنان کو 2018کے الیکشن کے لئے بھر پور تیاری کا ٹاسک دیا جائے اور واضح کیا کہ قائدین نے جن عہدیداروں کا بھی چناؤ کیا ان کے ساتھ کارکن مکمل تعاون جاری رکھیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر