مسلم لیگ (ن) نظریاتی اور مخلص کارکنوں کی جماعت ہے ،عبدالستار خلیل

مسلم لیگ (ن) نظریاتی اور مخلص کارکنوں کی جماعت ہے ،عبدالستار خلیل

صوابی( بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور ضلعی صدر پشاور عبدالستار خلیل نے دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ ہماری جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کسی کی ذاتی جماعت نہیں یہ نظریاتی اور مخلص کارکنوں کی جماعت ہے ہم پارٹی کے ساتھ وفادار تھے وفادار ہے اور انشاء اللہ وفادار رہیں گے ۔ اگر پارٹی میں نئے لوگوں کے آنے اور ان کے غیر آئینی اقدامات پر ہم خاموش رہے تو پارٹی میں مخلص اور نظریاتی کارکن گم ہو جائیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی نائب صدر خانزادہ نعیم بہادر خان کی رہائش گاہ واقع موضع زیدہ میں پارٹی کے کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا جس سے خانزادہ نعیم بہادر خان کے علاوہ سابق ایم پی اے حاجی عبداللہ خان ، صوبائی نائب صدر احمد زادہ خان ، صوبائی رہنما راشد خان ، پیر صاحب یار حسین ، سابق صدر زیدہ عبدالسلام عرف کوکانے اور عزیز الرحمن نے بھی خطاب کیا جب کہ اجلاس میں صوبائی نائب صدر امین اللہ بونیری ، ملک راشد ، راشد محمود ، آیاز خان تورڈھیر، ذوالفقار خان، حاجی غلام حیدر ، ظاہر محمد ،صدر اسرار ، جنرل سیکرٹری حاجی شاہ رحمن اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سابق ایم پی اے عبداللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ ایک ایسی جماعت ہے جس میں ہمیشہ کارکنوں نے پارٹی کاز کے لئے قر بانیاں دی ہے۔ مگر ہر دور میں کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے صوبائی نائب صدر خانزادہ نعیم بہادر خان نے کہا کہ ہمارا پارٹی کے اندر کسی کے ساتھ اختلاف نہیں مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف اور صوبائی صدر پیر صابر شاہ کی قیادت میں تمام کارکن متحد ہے احمد زادہ خان نے کہا کہ کرپشن کا واویلا مچانے والے عمران خان کے اراکین خود کرپشن زدہ ہے ان کے گفتار اور رفتار میں تضاد ہے ستر سال سے ملک پر مختلف نعروں سے سیاسی مداری آکر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں راشد خان نے کہا کہ پاکستان کو مسلم لیگ نے بنایا ہے بد قسمتی سے ہماری حکومت اقتدار میں آکر قر بانی دینے والے کارکنوں کو نظر انداز کر دیتی ہے پرویز مشرف کی امریت کے خلاف سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا سے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کی قیادت میں مسلم لیگ ن کے دیوانے کارکن تحریک چلانے کے لئے نکل چکے تھے عوام مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں آنے والا دور ن لیگ کا ہے لیکن اس کے لئے محنت کی ضرورت ہے اس موقع پر صوبائی رہنما عبدالستار خلیل نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آڑھائی سال قبل ہم نے پارٹی بچاؤ کی جو تحریک شروع کر دی تھی اس کے نتیجے میں آج پارٹی کی قیادت کارکنوں کو نظر انداز نہیں کر رہی ہے ہم نے پارٹی کو تباہی سے بچانے اور اس کی بہتری کے لئے تحریک چلائی انہوں نے کہا کہ صوبائی سطح پر ہونے والے اجلاس میں ہر ضلع میں نظریاتی ورکروں کے کنونشن کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی قیادت پر ہمارا مکمل اعتماد ہے صوبہ خیبر پختونخوا کا صدر اور وزیر اعلی پیر صابر شاہ ہو گا اور پیر صابر شاہ کی صوبائی صدارت کا فیصلہ 525اراکین پر مشتمل صوبائی کونسل کے اجلاس میں میاں نواز شریف کی موجودگی میں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ورکر ز پارٹی کے اندر گروپ بندی نہیں مانتے میاں محمد نواز شریف کے آواز پر لبیک کہہ کر تمام ورکروں کو ان کی قیادت میں متحد ہونا ہو گا ہم پارٹی کے اندر نئے آنے والے لوگوں کو ٹکٹ دینے کی روایت کے قائل نہیں ہم پارٹی میں ہر قیادت کو صرف اُصولوں پر مانتے ہیں تاہم غیر آئینی کام پیر صابر شاہ اور امیر مقام کا بھی نہیں مانتے پیر صابر شاہ آئینی صدر ہے لیکن صوابی میں شیوہ آڈہ کے مقام پر حالیہ جلسے کے لئے پلیکس میں ان کا فوٹو بھی نہیں لگایا گیا تھا #

مزید : پشاورصفحہ آخر