تیمرگرہ میں سوزوکی ڈرائیورز یونین اور مالکان کا احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ میں سوزوکی ڈرائیورز یونین اور مالکان کا احتجاجی مظاہرہ

  

تیمرگرہ (بیورو رپور ٹ)ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نارواسلوک کے خلاف سوزوکی ڈرائیورزاور مالکان نے اپنے مطا لبات کی حق میں احتجاجی شہید چوک تیمرگرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نا مناسب رویہ کے خلاف سوزوکی ڈرائیورزاور مالکان نے ضلع کونسل دیر لوئر کے ممبر عالمزیب ایڈووکیٹ کی قیادت میں شہید چوک تیمرگرہ میں جمع ہوگئے اور اپنے مطالبات کی حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ممبر ضلع کونسل عالمزیب ایڈووکیٹ ،سوزوکی یونین کے صدر ریاض ،شہزاد ، ارشدودیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سوزوکی والوں کو تیمرگرہ بازار میں محنت ومزدوی کیلئے نہیں چھوڑتے اور نہ ان کو سٹینڈکیلئے جگہ مہیا کرتی ہے اورٹریفک پولیس مسلسل انکو بلاوجہ بھاری بھاری چالان کرتے ہیں جسکی وجہ سے سوزوکی گاڑیوں کے غریب ڈرائیورز کا معاشی قتل کیا جارہا ہیں اور سوزوکی ڈرائیورزصبح مزدوی کیلئے آتے ہیں مگر شام کو خالی واپس جاتے ہے جسکی وجہ سے غریب ڈرائیورزکی گھروں میں فاقوں کی سماں ہے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر اپنا رویہ درست نہیں کیا اور سوزوکی ڈرائیورزکو الگ سٹینڈفراہم نہیں کیا تو بہت جلدی سوزوکی ملکان اور ڈرائیورزانتظامیہ اور پولیس کیخلاف اپنے مطالبات کی حق میں احتجاجی دھرنا دے گی ۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -