ڈیرہ ،ڈرائیونگ لائسنس میٹریل اور کارڈ نہ ملنے کے باعث شہری رل گئے

ڈیرہ ،ڈرائیونگ لائسنس میٹریل اور کارڈ نہ ملنے کے باعث شہری رل گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)خیبر پختونخواہ حکومت کی نا اہلی کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان ، پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس میٹریل اور کارڈ نہ ہونے کے باعث شہری دو ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ،ڈیرہ اسماعیل خان میں تین ہزار سے زائد شہری دوماہ سے ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت سے محروم ،شہریوں کا ڈی آئی جی ٹریفک پشاور اور ڈی آئی جی فنانس سے مسئلہ کا فوری حل کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور سمیت صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کا میٹریل اور کارڈ فراہم نہ ہونے کے باعث صوبہ بھر کے شہری ٹریفک برانچوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے موٹر وے سمیت دیگر مقامات پر شہریوں کو جرمانوں کی مد میں ٹیکے لگنے لگے ،صرف ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اندازے کے مطابق تین ہزار سے زائد شہری دو ماہ سے ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کیلئے سرکاری اوقات میں اپنا کام چھوڑ کر لائسنس برانچوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں ، شہریوں نے ڈی آئی جی ٹریفک پشاور اور ڈی آئی جی فنانس پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبہ بھر میں اور بلخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں فوری طور پر ڈرائیونگ لائسنس میٹریل اور کارڈ فراہم کئے جائیں تاکہ ڈرائیونگ لائسنس کا اہم مسئلہ فلفور حل ہوسکے ۔