صوابی ،فیکٹری کے مالک سے رقم اور موبائل چھیننے والا گرفتار

صوابی ،فیکٹری کے مالک سے رقم اور موبائل چھیننے والا گرفتار

  

صوابی (بیورورپورٹ) کالو خان پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاری کے علاوہ ایک کارروائی میں ایک بلاک فیکٹری کے مالک سے لاکھوں روپے نقدی اور موبائل سیٹ چھیننے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی بشر داد نے ایس ایچ او کالوخان ہارون خان اور ایڈیشنل نگاہ حسین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزم چور چکاری کا سرغنہ اور علاقے میں دہشت کا علامت تھا محمد آفسر عرف گُنگھٹ سکنہ مناگی نے کچھ عرصہ پہلے اراضی تنازعہ پر ماں اور بیٹے پر فائرنگ کرکے نوار اللہ ولد سید علی موقع پر جان بحق جبکہ ماں مسماۃ(ش) شدید زخمی ہوئی تھی ،علاوہ ازیں 2013حال ہی میں مختلف علاقوں میں چور چکاری میں مطلوب تھے،جبکہ 2013 میں ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے میں مطلوب ہے دریں اثناء گزشتہ روز مہمند بلاک فیکٹری کے مالک سے لاکھوں رقم اور موبائیل چوری ہوئی تھی جس پر فیکٹری کے مالک مدعی سید الابرار ولد فاتح گل سکنہ دیر لوئر حال کالوخان نے تھانہ کالوخان میں نامعلوم کسان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ،جس پر زیر قیادت بشیر داد نے تفتیشی آفیسر انسپکٹر سید جمیل خان ،ایس ایچ او ہاروں خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او نگاہ حسین پر مشتمل ٹیم کو ملزم کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپی ، جس پر تفتیشی آفیسر سید جمیل خان نے جدید خطوط اور سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم نگار ولد مشتاق سکنہ میر علی کو ٹریس کیا جس پر ایس ایچ او کالوخان ہارون خان ،ایڈیشنل ایس ایچ او نگاہ حسین نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے چور کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سرقہ ہوا 2لاکھ 61ہزار روپے اور 2عدد نوکیا سیٹ برآمد کرلی ملزم کے خلاف مزید تفتیش جاری ہیں#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -