ویلنٹائن ڈے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ،صاحبزادہ جنید قادری

ویلنٹائن ڈے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ،صاحبزادہ جنید قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


درگئی ( نمائندہ پاکستان ) انجمن طلبہ اسلام ( ATI) تحصیل درگئی کے صدر اور منتخب یوتھ کونسلر صاحبزادہ محمد جنید قادری نے دیگر عہداروں ابراہیم شاہ قادری اور اسرار رحمان کے ہمراہ درگئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کوفرسودہ روایت اورمغربی معاشرہ کی اندھی تقلید قرار دی ہے اور کہا ہے کہ مسلمان اسلامی شعائر کے منافی او۲ر فحاشی و عریانی کو فروغ دینے والے مغربی رسومات سے اجتناب کریں ۔ انہون نے مطالبہ کیا کہ موجودہ حکومت اور ایوان اقتدار ویلنٹائن ڈے پر مکمل پابندی لگانے کے لئے قانون سازی کریں کہ ویلنٹائن ڈے خلاف شریعت اور مسلم معاشرہ کے اخلاقی معیار کے منافی ہے ۔ انہون نے بسنت کو بھی بین کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس فرسودہ کھیل سے بھی بچوں اور جوانون کی زندگی داو پر لگی ہوئی ہے اور اس سے نوجوان طبقہ بے راہ روی کی شکار ہورہی ہے ۔ انہو ں نے امسال ویلنتائن ڈے کے مناسبت سے اجمن طلبہ اسلام کے مہم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی آئی نے صوبہ خیبر پختون خوا کی طرح تحصیل درگئی اور مالاکنڈ میں عوام اور جوانوں میں ویلن ٹائن ڈے کو مسترد کرنے کے خلاف خصوصی مہم چلائی اور اس کامیاب مہم کے نتیجے میں نوجوانوں نے ایلنٹائن ڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔ انہون نے کہا کہ اے ٹی آئی نے اس دن کو مالاکنڈ میں یوم عشق رسول کے طور پر منایا اور انہیں امید ہے کہ دیگر اضلاع میں بھی اس دن کو آئندہ یوم عشق رسول ﷺ کے طور پر مناکر نظام مصطفیٰ ﷺ کے نفاذ کے لئے طلبہ عملی جدوجہد کو تقویت دیں ش گے۔