پشاور ،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

پشاور ،صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی)ٖPDMA) کا ایک اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں مون سون2017کی بارشوں اور سیلابوں کے خطرات اور نقصانات سے بچاؤ اور ازالے کے لئے پی ڈی ایم اے کے ساتھ صوبائی اور وفاقی اداروں کے تعاون اور تیاریوں سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر واجد علی خان نے کی۔اجلاس کا بنیادی مقصد مون سون2017کے لئے امکانی منصوبہ تھا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے اس امر پر زور دیا کہ قدرتی آفات کے دوران تمام اداروں کی جانب سے پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ ہر ادارے کو اپنا امکانی منصوبہ تیار کرنا چاہیے ۔انہوں نے امکانی منصوبے کے اجزاء بشمول دستیاب وسائل(انسانی وسائل)،مشینری اور آلات وغیرہ)اہم مقامات ،قدرتی آفت کے اثرات کو کم سے کم کرنے متبادل رپورٹنگ کا مخصوص طریقہ کار اور ایمر جنسی کنٹرول روم پر روشنی ڈالی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -