نوشہرہ ،پی ٹی آئی کے کونسلروں اور عمائدین کا کرپشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نوشہرہ ،پی ٹی آئی کے کونسلروں اور عمائدین کا کرپشن کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ (بیورورپورٹ ) علاقہ نظامپور کے عوام او ر پی ٹی آئی کے بلدیاتی کونسلروں کا ایم پی اے اور تحصیل نائب ناظم جہانگیرہ کی اقرباء پروری اور کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے ایم پی اے ادریس خٹک اور نائب ناظم جہانگیرہ حمید اللہ کی کرپشن کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے احتجاجی مظاہرین نے دونوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے کاروائی کا مطالبہ کیا اگر کرپٹ ایم پی اے ادریس خٹک اور نائب ناظم جہانگیرہ حمید اللہ کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو 15دن بعد بنی گالہ اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنے کے ساتھ ساتھ جی ٹی روڈ کو بھی احتجاجاً بلاک کردینگے اس سلسلے میں ویلج ناظم ضرب الدین ، ارسلاخان اور پیر زمان خٹک کی قیادت میں علاقہ نظامپور کے کونسلروں عمائدین اور عوام نے ایم پی اے ادریس خٹک اور تحصیل نائب ناظم جہانگیرہ حمید اللہ خٹک کے کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین شوبرا چوک سے شروع ہوکر نوشہرہ پریس کلب پہنچے اور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا بعد ازں نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کونسلروں اور عمائدین ضرب الدین ، ارسلا خان ، پیر زمان خٹک ، دیدار گل ، محمد نواب ، حسین احمد ، شازادین ، رکن دین ، حاضر باچہ ، جان محمد ، زراب دین ، صوبیدار رحمت شاہ ، حیات خان ، نور ولی ، وزیر شاہ استرہ خان ، محمد نور خان نے کہا کہ ایم پی اے ادریس خٹک اور تحصیل نائب ناظم جہانگیرہ حمید اللہ نے حلقے میں کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے دونوں کی اقرء باپروری انتہا کو پہنچ گئی ہے سرکاری فنڈ اپنی زاتی مفادات کیلئے استعمال کا سلسلہ جاری ہے سرکاری محکموں بھرتی کرنے کیلئے گریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور بھرتی کے عوض 5لاکھ روپے فی کس وصول کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحصیل نائب ناظم جہانگیرہ حمید اللہ نے بجلی کے دس عدد کھمبے اپنے زاتی جائیداد میں لگا دےئے ہیں جہاں پر آبادی کا کوئی نام و نشان تک نہیں گیارہ ہزار لائن سے اپنے گھر کیلئے 100کے وی ٹرانسفارمر بھی لگا دیا ہے سرکاری فنڈ پر اپنے گھر کے دونوں اطراف پر بڑے بڑے پشتے تعمیر کرنے کے علاوہ ٹیوب ویل بھی اپنی ہی جائیداد میں نصب کر دیا ہے جبکہ منگلوٹ پارک اور نظامپور ہسپتال میں لوگوں سے پیسے علاقہ نمل کے مقامی افراد کو بھرتی میں نظر انداز کر کے غیر مقامی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ عرصہ دس سالوں سے منگلوٹ پارک میں کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرکے اپنے رشتہ داروں اور پیسے دینے والے افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جبکہ محمد نور نامی نوجوان سے بھرتی کیلئے 5لاکھ روپے رشوت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا ایم پی اے ادریس خٹک اور نائب ناظم حمید اللہ کا تعلق علاقے کے بدنام ترین لوگوں کے ساتھ ہیں پارٹی مخالفین اور بدنام ترین لوگوں کو بھرتیوں میں سرفہرست رکھا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ نظامپور میں سیاست کی آڑ میں غنڈہ راج قائم ہے جس کی وجہ سے علاقے کے عوام میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے جس کی واضح مثال نائب ناظم تحصیل جہانگیرہ حمید اللہ کا ارسلا خان آف مروبہ کے جائیداد پر قابض ہوکر ہڑپ کردیا ہے اس لئے ہم پی ٹی آئی کے چےئر مین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر نظامپور کے عوام کو ان کرپٹ ایم پی اے ادریس خٹک اور نائب ناظم تحصیل جہانگیرہ حمید اللہ سے چھٹکارا نہ دلایاگیا اور ان کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو 15دن بعدبنی گالہ ہاوس اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے اور جی ٹی روڈ کو احتجاجاً ہر قسم کی تریفک کیلئے بند کریں گے