وزیراعلیٰ سندھ مئی میں کول فائر پاورمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعلیٰ سندھ مئی میں کول فائر پاورمنصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ مئی میں تھر کول فیلڈ بلاک1 میں مائنگ اور کول فائر پاور منصوبہ لگانے کے انتظامات مکمل کرنے کے بعد منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،سندھ حکومت اوراینگرو مل کر بلاک ۔II میں مائنگ اور پلانٹ لگا رہے ہیں جس سے بین الاقوامی کمپنیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کوچائنا کول اینڈ انجینئرنگ کے چیئرمین وانگ چن ہو سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملا قات کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ کمپنی 7.8 ملین ٹن وئلہ نکالے گی اور660 میگا واٹ کے پاور پلانٹ لگائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ میں آج بہت خوش ہوں کہ تھر کول ملک میں توانائی کا مسئلہ حل کرنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلے مرحلے میں تھر میں روڈ نیٹ ورک بنایا , پانی کا انتظام کیا، اب تھر ملک کا مستقبل اورتوانائی کا ضامن بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے بلیک گولڈ (کوئلے) سے ملک باالخصوص صوبہ سندھ میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔