فیصل آباد میں ملت روڈ پر فائرنگ ، پیشی پر جانیوالے 2افراد جاں بحق

فیصل آباد میں ملت روڈ پر فائرنگ ، پیشی پر جانیوالے 2افراد جاں بحق
فیصل آباد میں ملت روڈ پر فائرنگ ، پیشی پر جانیوالے 2افراد جاں بحق

  

فیصل آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے علاقے ملت روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چک 125کے رہائشی نواز اور لیاقت کو پیشی پر عدالت جاتے وقت ملت روڈ پر نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتولین مقدمے میں پیشی کیلئے عدالت جا رہے تھے تاہم ابھی تک ملزمان کا پتہ نہیں چل سکا لیکن مقدمے کے دوسرے فریق سے تفتیش کی جائے گی ۔

مزید :

فیصل آباد -اہم خبریں -