اگر آج بھی وکلاءکی پٹاری سے ثبوت نہ نکلا تو سمجھیں یہ ناکام ہیں : شیخ رشید

اگر آج بھی وکلاءکی پٹاری سے ثبوت نہ نکلا تو سمجھیں یہ ناکام ہیں : شیخ رشید
اگر آج بھی وکلاءکی پٹاری سے ثبوت نہ نکلا تو سمجھیں یہ ناکام ہیں : شیخ رشید

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر آج بھی شریف خاندان کے وکلاءکی پٹاری سے کوئی ثبوت نہ نکلا تو سمجھ لیں کے یہ نااہل اور ناکام ہیں ۔سیاسی اور اخلاقی طور پر ہم کیس جیت چکے ہیں۔ایک وکیل کہتا ہے جو کرنا ہے کر لو اور دوسرا کہتا ہے کہ سپریم کورٹ کیس نہیں سن سکتی۔

نیو نیوز کے مطابق پاناما کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس وہی پر ہے جہاں سے شروع ہوا تھا تاہم شریف خاندان کے پاس منی ٹریل ہے اور نہ ہی کوئی دستاویز ۔ عوامی اور اخلاقی طور پر ہم پاناما کیس جیت چکے ہیں تاہم قانو نی کیس کا فیصلہ آنا باقی ہے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ اسی ہفتے یا اگلے ہفتے میں آنے کی توقع ہے اور اس فیصلے سے سیاسی تابو ت نکلیں گے ۔شریف خاندان کے وکلاء کہہ رہے ہیں ہمارے پاس منی ٹریل ہے نہ کوئی ثبوت۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -