پشاور دھماکا : بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

پشاور دھماکا : بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا
پشاور دھماکا : بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے پشاور میں سول ججز پر خودکش حملے کیخلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔

جیو نیوز کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے حیات آباد میں سول ججز پر حملے کے خلاف بلوچستان بار ایسوسی ایشن نے آج صوبے بھر میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر آصف ریکی کا کہنا ہے کہ بارپشاور میں سول ججز پر حملے کی بھر پورمذمت کرتی ہے اور واقعے کے خلاف آج پورے بلوچستان میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا اور کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

مزید : قومی