پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام (مرحوم )کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے ”تمغہ امتیاز“ کی منظوری

پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام (مرحوم )کے لئے حکومت ...
پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام (مرحوم )کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے ”تمغہ امتیاز“ کی منظوری

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) حکومت پاکستان کے شعبہ قومی اعزازات نے پاکستان بزنس کونسل دبئی کے سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام (مرحوم) کی خدمات کے پیش نظر تمغہ امتیاز (بعدازوفات) دینے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان بزنس کونسل دبئی کے موجودہ صدر احمد شیخانی نے متذکرہ خوش کن اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر خواجہ تنویر الاسلام کی خدمات پاکستانی کمیونٹی کے لئے بہت زیادی ہیں۔

ان خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کےل ئے بعد از وفات ”تمغہ امتیاز“ کا اعلان کیا ہے جو ان کی اہلیہ کو 23 مارچ 2017ءکے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب برائے تقسیم اعزازات میں دیا جائے گا۔