پاناما کیس :حسن اور حسین نواز نے منروا کیساتھ سروسز کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کر ادیا

پاناما کیس :حسن اور حسین نواز نے منروا کیساتھ سروسز کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ...
پاناما کیس :حسن اور حسین نواز نے منروا کیساتھ سروسز کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کر ادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حسن اور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے منروا کیساتھ سروسز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع ہوئی تو حسن اور حسین نواز کے وکیل نے منروا کیساتھ سروسز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کر اتے ہوئے موقف اپنایا کہ تمام دستاویزات گزشہ رات لندن سے منگوائی ہیںاور منروا کمپنی کو ادائیگیوں کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کر دیں ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

5رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے استفسار کیا کہ حسن اور حسین نواز نے کب اور کتنے جوابات جمع کرائے جس پر وکیل نے جواب دیا کہ تاریخوں کے حساب سے عدالت کو کچھ دیر میں آگاہ کرونگا تاہم زیادہ تر جوابات مشترکہ طور پر جمع کرائے گئے ہیں ۔حسین نواز کے نمائندے نے ایرنیا کمپنی کی جانب سے معاہدہ کیا اور فیصل ٹوانہ کو بطور نمائندہ مقرر کیا تھا جو حسین نواز کی جا نب سے منروا کمپنی سے ڈیل کرتے تھے۔

مزید : قومی