رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے: فورکاسٹنگ آفیسر غلام مرتضیٰ

رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے: ...
رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے: فورکاسٹنگ آفیسر غلام مرتضیٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے جمعہ سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا جبکہ ہفتہ اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے سوموار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسرغلام مرتضیٰ کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کے روز شمالی بلوچستان (کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژن) چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران وقفے وقفے سے بارش کے باعث خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ایوالانچ/ لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، قلات ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ خیبرپختونخوا: کالام06، پٹن05، میرکھانی04، دیر02، چترال، دروش01 گلگت بلتستان: گوپس03، بگروٹ01 ملی میٹر بارش، جبکہ استور4، سکردو3، بنڈوگول03، گولین02 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی ۔

آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت:سکردومنفی06، پاراچنارمنفی 05، گوپس، مالم جبہ، استور منفی03، قلات منفی02، کالام، بگروٹ منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

ماحولیات -