نوشہرہ ورکاں: 2 مسلم خواتین حقیقی مسیح بھائیوں سے شادی کرتے گرفتار

نوشہرہ ورکاں: 2 مسلم خواتین حقیقی مسیح بھائیوں سے شادی کرتے گرفتار
نوشہرہ ورکاں: 2 مسلم خواتین حقیقی مسیح بھائیوں سے شادی کرتے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) محلہ رڑوالہ میں نوکھر روڈ پر ایک میرج ہال سے دومسلمان خواتین دو مسیحی حقیقی بھائیوں سے شادی کرتی ہوئی پکڑی گئیں ،دونوں جوڑے عروسی لباس پہنے تھانے پہنچ گئے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر نواحی گاﺅں ڈوگرانوالہ کے دو مسیحی بھائیوں جمشید اور اسحاق نے چک دونی چند کے دلال ولایت اور صفیہ عرف صفو کے زریعے لاہور کی دو مسلمان خواتین زبیدہ عرف رضیہ اور شبانہ عرف فاخرہ سے ڈیڑھ ،ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض شادی طے کی اور نوکھر روڈ پر ایک میرج ہال میں اس شادی کی تقریب جاری تھی کہ مخبری ہونے پر نوشہرہ ورکاں پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں جوڑوں کو موقع سے پکڑ لیا اس دوران مسیحی رہنما پاسٹر غلام جان اور ایلڈر نوید بوٹا نکاح کی رسم ادا کررہے تھے پولیس عروسی لباس میں ملبوس دلہوں اور دلہنوں کو حوالات میں بند کردیا ہے تاہم ابھی تک مقدمہ کا اندراج نہیں ہوا۔

مزید :

گوجرانوالہ -