پاکستان میں دھماکے ملت اسلامیہ اور انسانیت کیلئے افسوسناک ہیں: امام کعبہ

پاکستان میں دھماکے ملت اسلامیہ اور انسانیت کیلئے افسوسناک ہیں: امام کعبہ
پاکستان میں دھماکے ملت اسلامیہ اور انسانیت کیلئے افسوسناک ہیں: امام کعبہ

  


لاہور (آن لائن) پاکستان میں بم دھماکے پوری ملت اسلامیہ اور انسانیت کیلئے افسوسناک ہیں، بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ یہ بات امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السیدیس نے الریاض میں پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔

’جو مسلمان اسلام چھوڑدیں انہیں موت کی سزا نہیں دی جائے گی کیونکہ۔۔۔‘ بڑے اسلامی ملک نے اعلان کردیا، ساتھ ہی ایسی وجہ بتادی کہ ہر مسلمان حیران پریشان رہ گیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان ملت اسلامیہ کیلئے عزت اور راحت کا سبب ہے، جو لوگ پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں وہ امت مسلمہ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ ا نہوں نے کہا کہ لاہور اور دیگر مقامات پر ہونے والے بم دھماکے اور خود کش حملے اسلام اور مسلمان دشمن لوگوں کی کاروائیاں ہیں جو مسلم ممالک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اور اسلام کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کیلئے خصوصی طور پر دعا کروائی اور کہا کہ غم کے ان لمحات میں ہم پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام کے ساتھ ہیں۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بے گناہ انسانیت کو قتل کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔الشیخ عبد الرحمن السدیس نے کہا کہ ان شاءاللہ دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں ناکام ہوں گے اور پاکستانی قوم اور پاکستان کے وطن کو استحکام اور امن نصیب ہو گا۔

مزید : لاہور