سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے کا الزام،ٹرمپ کے وزیرمحنت اینڈریو پزڈر عہدے سے دستبردار

سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے کا الزام،ٹرمپ کے وزیرمحنت اینڈریو پزڈر عہدے سے ...
سابقہ اہلیہ کو ہراساں کرنے کا الزام،ٹرمپ کے وزیرمحنت اینڈریو پزڈر عہدے سے دستبردار

  

واشنگٹن(صباح نیوز)امر یکی صدر ٹر مپ کو صدارت سنبھالنے کے بعد ایک اوردھچکالگا ہے۔جہاں ان کے نامزد کیے گئے وزارت محنت کے وزیر اینڈریو پزڈر دستبردار ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبررساں رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اینڈریو پزڈرپرسابقہ اہلیہ کوہراساں کرنے اورغیرقانونی تارک وطن کوملازمہ رکھنے کاالزام ہے۔ اینڈریوپزڈرکوخدشہ تھا کہ امریکی سینیٹ ان کی نامزدگی کی توثیق نہیں کرےگی۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔،کلک کریں

ان کو استعفی اس وقت دیناپڑگیا ،جب انکی سابقہ بیوی لیزا فرسٹان کاانٹرویو سامنے آگیا تھا،جس میں انہوں نے شوہرکے ہاتھوں تشددکی داستان سنائی تھی۔اس سے پہلے ٹرمپ کودھچکااس وقت لگاتھا جب روس سے خفیہ تعلقات کے الزامات کاسامناکرنیوالے قومی سلامتی کےمشیر مائیکل فلن کوبھی عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -