پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے فائنل ہر صورت لاہور میں ہی ہونا چاہیے،جائلز کلارک کا پی سی بی کو خط

پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے فائنل ہر صورت لاہور میں ہی ہونا ...
پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے فائنل ہر صورت لاہور میں ہی ہونا چاہیے،جائلز کلارک کا پی سی بی کو خط

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹاسک فورس کے سر براہ جائلز کلارک نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حوصلہ افزا خط لکھا ہے جس میں انہو ں نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لیے لاہور میں فائنل ضرور ہونا چاہیے۔

مقامی اخبار ”جنگ “کی رپورٹ کے مطابق جائلز کلارک نے پی سی بی کو خط لکھا جس میں لاہور سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی فائنل لاہور میں کرانے کے لیے ثابت قدم رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے سیکیورٹی ماہرین ہر صورت میں پاکستان آئیں گے ۔ جائلز کلارک نے پی ایس ایل چیئر مین نجم سیٹھی سے کہا ہے کہ لاہور میں جو کچھ ہوا اس سے دکھ ہے لیکن اگر فائنل نہ ہوا تو پھر دہشت گردوں کے عزائم مضبوط ہوں گے۔

”تمھارے بالوں کا انداز غیر اخلاقی ہے،اسے ٹھیک کیا جائے“متحدہ عرب امارات میں سٹار فٹبالر کو نوٹس جاری

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کی زد میں ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے غیر ملکی کرکٹرز کو بھی پاکستان کی مدد کرنا ہوگی اور مجھے امید ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی لاہور آئیں گے۔

مزید :

کھیل -