عدالت نے کہا پی ٹی آئی کی دستاویزات قابل سماعت نہیں تو کن ثبوتوں پر سماعت ہو رہی ہے : دانیال عزیز

عدالت نے کہا پی ٹی آئی کی دستاویزات قابل سماعت نہیں تو کن ثبوتوں پر سماعت ہو ...
عدالت نے کہا پی ٹی آئی کی دستاویزات قابل سماعت نہیں تو کن ثبوتوں پر سماعت ہو رہی ہے : دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عزت اور ذلت عمران خان کے ہاتھ میں نہیں۔ وقت نے ثابت کیا کہ عمران خان قلابازی اور یوٹرن ماسٹر ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاءپر روز نئے سوالات کی بھرمار کی جاتی ہے اور ہمارے وکلاءہر سوال کا جواب دیتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دستاویزات قابل سماعت نہیں اور اگر یہ دستاویزات قابل سماعت نہیں تو کن ثبوتوں پر سماعت ہورہی ہے۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

دانیال عزیز نے کہا کہ عدالت میں جتنے کاغذات جمع کرائے گئے سب ہم نے جمع کرائے، خان صاحب چاہتے ہیں رسی اور تختہ بھی ہم اپنا لیکر آئیںاور خود لٹک جائیں ۔عمران خان پر ٹیکس چوری، کالادھن سفید کرنے کا الزام ہے، بنی گالہ جائیداد کا منروا کی ای میل سے کوئی تعلق نہیں ہے، روزلال دائرے لگا کر خوفناک میوزک چلا کر تصویر چلائی جاتی ہیں، جیسی بھی جمہوریت ہے یہ چل نکلی ہے، یہ ایک خاندان نہیں مسلم لیگ(ن)کے ہر کارکنان کے خلاف کارروائی ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 2012کی منی ٹریل مانگی تو نہیں دی جارہی ہے، کبھی اسلام آباد ہائیکورٹ بھاگتے ہیں، کبھی کہیں اور بھاگتے ہیں، ہم سے 70کی دہائی کا ریکارڈ مانگتے ہیں، خود 2012کا نہیں دے رہے۔’’ عمران خان تیاری کرو کیونکہ آپکو غیر ملکی فنڈنگ کا جواب دینا ہے‘‘۔

مزید :

قومی -