ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گدھے کو اس کی محبت مل گئی

ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گدھے کو اس کی محبت مل گئی
ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گدھے کو اس کی محبت مل گئی

  


بینگلورو(ویب ڈیسک) بھارتی شہر بینگلورو میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انوکھی شادی ہوئی جس میں دولہا دلہن کوئی انسان نہیں بلکہ گدھا اور گدھی تھے جب کہ اس شادی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔بینگلورو کے مقامی پارک میں ہونے والی اس تقریب کا مقصد لوگوں میں محبتوں کو پروان چڑھانا تھا اور اسی مناسبت سے دونوں جانوروں کی شادی کرائی گئی جس میں بھارت کے سابق ایم ایل اے وٹال ناگراج بھی شریک ہوئے جو اپنے عجیب و غریب احتجاج کے لیے بھارت میں مشہور ہیں۔

ویلنٹائن ڈے پر شہری لاہور کی سڑک پر سرعام شرمناک ترین چیز بیچتا رنگے ہاتھوں پکڑاگیا

شادی کے دولہا دلہن گدھے کا نام کمپا اور گدھی کا نام کمپی رکھا گیا اور انہیں سجا کر پارک میں قائم خصوصی پلیٹ فارم تک لایا گیا۔وٹال ناگراج نے دونوں جانوروں پر سرخ گلاب نچھاور کیے اور پھرنے دونوں جانوروں کے پاو¿ں بھی چھوئے۔ اس انوکھی شادی کے موقع پر وٹال ناگراج نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔واضح رہے کہ بھارت میں بارش کے لیے بھی گدھوں سمیت کئی جانوروں کی شادیاں بطور رسم ادا کی جاتی ہیں جن میں مینڈکوں کی شادیاں بھی مشہور ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس