تھانیدار نے مشکوک سم کے بہانے بہن بھائی کو رات بھر قید رکھا

تھانیدار نے مشکوک سم کے بہانے بہن بھائی کو رات بھر قید رکھا
تھانیدار نے مشکوک سم کے بہانے بہن بھائی کو رات بھر قید رکھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ڈکیت ظاہر کرتے ہوئے بیگناہ بہن بھائیوں کو پکڑ کر رات بھرت تھانے میں بند کئے رکھا، گرفتار ہونے والے بہان بھائی مقامی صحافی کا بھانجا اور بھانجی تھے۔ بیگناہ ثابت ہونے پر غلط فہمی کا کہہ کر چھوڑ دیا گیا۔ متاثرہ بہن بھائیوں اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

”ویلنٹائن دے پر اجلاس رکھ دیا ہے، اب اس عورت کا بار بار فون آ رہا ہے اور کہہ رہی ہے کہ ۔۔۔“ قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اجلاس، معروف سیاستدان نے ایسی بات کہہ دی کہ سب کا منہ کھلے کا کھلا رہ گیا

سب انسپکٹر خالد نے 2 روز قبل مقامی اخبار کے صحافی مزمل محمود کے بھانجے اور بھانجی 25 سالہ حافظ عثمان اور 27 سالہ بہن کو اٹھا کر تھانہ میں بند کردیا جس پر صحافی جب تھانے پہنچا تو سب انسپکٹر خالدنے بتایا کہ حافظ عثمان جو موبائل سم استعمال کررہا ہے وہ کسی ڈکیت کے نام پر ہے، صحافی نے بتایا کہ سم تو میرے نام پر ہے جس پر خالد سیخ پاہوگیا اور سی ڈی آر نکال کر دکھاتے ہوئے کہا کہ دیکھو یہ موبائل سم پولیس کو مطلب ڈکیت الفت کے نام پر ہے جس پر صحافی نے فرنچائز کے کمپیوٹرریکارڈ دکھایا لیکن پولیس نے خالد چھوڑنے سے انکار کردیا جس پر مزمل محمود سم فروخت کرنے والے 2 دکانداروں عمر وجاہت اور محمد یوسف کو تھانے لے گیا جنہوں نے بائیومیٹرک تک بتادیا لیکن ایس آئی خالد بضدرہا اور ان کو بھی تھانے بند کرنے کا کہنے لگا۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

پولیس نے نادرا ہیلپ لائن پر میسج کرکے سم کی تصدیق کی اور زیر حراست افراد کو چھوڑ دیا۔ متاثرین نے ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف سے اپیل کی ہے کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید :

لاہور -