مشرف کا شاہ عبداللہ سے مالی تعاون حاصل کرنے کا اعتراف

مشرف کا شاہ عبداللہ سے مالی تعاون حاصل کرنے کا اعتراف
مشرف کا شاہ عبداللہ سے مالی تعاون حاصل کرنے کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ویب ڈیسک)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے 2009 میں لندن اور دبئی میں اپارٹمنٹس خریدنے کے لیے سعودی عرب کے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے لاکھوں ڈالرز لینے کا اعتراف کرلیا۔نجی چینل ’سما ٹی وی‘ کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پرویز مشرف نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 2009 میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ’مالی تعاون‘ حاصل کیا۔تاہم انہوں نے اس تعاون کی تفصیلات بتانے سے یہ کہتے ہوئے انکار کیا کہ یہ ان کا ’نجی معاملہ‘ تھا اس لیے وہ اس کی تفصیلات میں نہیں جائیں گے۔پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ’شاہ عبد اللہ میرے لیے بھائیوں کی طرح تھے، ہمارے خاندانی مراسم تھے یہاں تک کہ مجھے شاہ عبداللہ کی رہائش گاہ تک رسائی حاصل تھی۔‘

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

مزید :

عرب دنیا -