پی آئی اے کا نیا کارنامہ : ایئر بس310 بغیر بولی کے جرمن فرم کو فروخت کر دی گئی ، چیئرمین سینیٹ کانوٹس

پی آئی اے کا نیا کارنامہ : ایئر بس310 بغیر بولی کے جرمن فرم کو فروخت کر دی گئی ، ...
پی آئی اے کا نیا کارنامہ : ایئر بس310 بغیر بولی کے جرمن فرم کو فروخت کر دی گئی ، چیئرمین سینیٹ کانوٹس

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے ) نے طیارہ جرمن کمپنی کو بولی کے بغیر فروخت کر دیا ۔

جیو نیوز کے مطابق مالی مشکلات میں گری پی آئی اے جرمن فرم پر مہربان ہو گئی جس نے ایئر بس 310 بغیر بولی کے صرف 3کروڑ روپے میں فروخت کر دی تاہم معاملے پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے پی آئی اے نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ اگر پی آئی اے کے پاس اور جہاز کھڑے ہیں تو سینیٹ انہیں رعایتی نرخوں پر خریدنے کو تیار ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایاپی آئی اے نے 1993ءمیں خریدے گئے 4 جہاز فروخت کرنے کا اشتہار دیا مگر کسی نے خریداری میں دلچسپی ظاہر نہیں کی تاہم اطلاع ہے کہ جرمن فرم یہ جہاز خرید کر میوزیم میں رکھنا چاہتی تھی البتہ یہ جہازجرمن فرم کو فروخت کر دیا گیا یا نہیں ابھی تک واضح نہیں۔معاملے کی تحقیقات چل رہی ہیں اور رپورٹ 7 دن میں آ جائے گی جو سینیٹ میں پیش کروں گا۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کیا یہ جہاز ہٹلر کا تھا جو جرمنی کو اس میں اتنی دلچسپی تھی ،سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا اطلاعات ہیں اس جہاز کی فروخت میں بڑی گڑ بڑ ہوئی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا اگر پی آئی اے کا کوئی اور جہاز کھڑا ہے تو اسے سینیٹ خرید لیتی ہے، یقیناً خصوصی ڈسکاﺅنٹ بھی ملے گا، اس پر ایوان میں قہقہے گونج اٹھے۔

مزید :

قومی -