لاہور دھماکہ: مشکوک کالز ٹریس،سی ٹی ڈی اور جے آئی ٹی کی ٹیمیں کارروائی کیلئے جنوبی پنجاب پہنچ گئیں

لاہور دھماکہ: مشکوک کالز ٹریس،سی ٹی ڈی اور جے آئی ٹی کی ٹیمیں کارروائی کیلئے ...
لاہور دھماکہ: مشکوک کالز ٹریس،سی ٹی ڈی اور جے آئی ٹی کی ٹیمیں کارروائی کیلئے جنوبی پنجاب پہنچ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مال روڈ چیئرنگ کراس پر خودکش دھماکے کے بعد جے آئی ٹی نے باقاعدہ تفتیش کا آغازکردیا ہے اور سی ٹی ڈی ، جے آئی ٹی کی ٹیمیں کارروائی کیلئے جنوبی پنجاب پہنچ گئیں ہیں۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق مال روڈ پر دھماکے کے بعد ہونیوالی پیش رفت میں دھماکے کے وقت ہونیوالی فون کالز کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور جیو فینسنگ میں مشکوک کالز کی لوکیشن بھی ٹریس کرلی گئی ہے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

جے آئی ٹی نے مشتبہ اور کالعدم تنظیم کے افراد سے پوچھ گچھ کی ہے ۔تفتیش کے دوران کالز کی لوکیشن ٹریس کرنے کے بعد دھماکے کے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں نے جنوبی پنجاب کا رخ کرلیا ہے۔یاد رہے کہ لاہور میں مال روڈ پر دھماکہ ہونے سے ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزید : لاہور