سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ آج دی جائے گی

سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ آج دی جائے گی
سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو چارج شیٹ آج دی جائے گی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپاٹ فکسنگ کے الزام میں سزا پانے والے شرجیل خان اور خالد لطیف کو آج چارج شیٹ دی جائے گی ۔دونوں کھلاڑی نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچ گئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ ٹو کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں کرکٹ کھیلنے سے محروم ہونے ولے شرجیل خان اور خالد لطیف اینٹی کرپشن یونٹ کے روبرو آج دوبارہ پیش ہونگے جہاں انہیں چار ج شیٹ بھی دی جائے گی۔ دونوں کھلاڑیوں نے بدھ کے روز اپنے بیانات پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو قلمبند کرائے تھے ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

یاد رہے پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ ساتھ پی ایس ایل سے بھی آؤٹ کر رکھا ہے۔

مزید :

کھیل -