عالمی کرکٹ پربھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے،شعیب اختر

عالمی کرکٹ پربھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے،شعیب اختر
عالمی کرکٹ پربھارت کو پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے،شعیب اختر

  


نئی دہلی( آن لائن ) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح مل کرچلیں۔ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں انھوں نے کہا کہ بھارت کو بڑے اور پاکستان کو چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیے اور مل کر آگے بڑھیں۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

انھوں نے اس انٹرویو میں مختلف ایشوز پر بات کی۔شعیب اختر تازہ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے بھی ٹویٹر پر سخت برہمی ظاہر کرچکے ہیں، انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس ایل فکسنگ کیس میں قصور وار قرار پانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے جب کہ انھوں نے تحقیقات پی سی بی اور آئی سی سی کے بجائے کسی سرکاری تحقیقاتی ادارے سے کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

مزید : کھیل