یوسین بولٹ نے لوریس سپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

یوسین بولٹ نے لوریس سپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا
یوسین بولٹ نے لوریس سپورٹس مین آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

  

موناکو( آن لائن ) جمیکن اسپرنٹر یوسین بولٹ نے لوریس سپورٹس مین آف دی ایئر 2017 کا ایوارڈ جیت لیا، خواتین میں امریکی ایتھلیٹ سیمون بائلز کو ٹرافی کا حقدار قرار دیاگیا جب کہ گزشتہ برس ٹینس اسٹار نووک جوکووچ اور سرینا ولیمز نے یہ ایوارڈز حاصل کیے تھے۔بولٹ نے منعقدہ رنگارنگ تقریب میں یہ ایوارڈ سابق پلیئر مائیکل جونسن سے وصول کیا.

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

تقریب میں انھوں نے بولٹ کو مخاطب کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ وہ لوگوں کے ریکارڈز ’ توڑنے ‘ کا سلسلہ روک دیں جس پر بولٹ نے بھی مذاق میں ’سوری ‘ کہہ دیا۔سال کے بہترین اسپورٹس ایوارڈ کیلیے بولٹ کا مقابلہ اس بار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور باسکٹ بال پلیئر لی بورن جیمز سے تھا، امریکی جمناسٹ بائلز نے ویمن کیٹیگری میں ٹاپ ایوارڈ پایا، امریکی سوئمر مائیکل فلپس کو بھی ’ کم بیک آف دی ایئر ‘ ایوارڈ سے نوازاگیا، فارمولا ون چیمپئن نکو روسبرگ نے ’ بریک تھرو آف دی ایئرایوارڈ ‘ قبضے میں کیا۔

مزید :

کھیل -