صادق آباد سے پی ایس ایل پر جوا لگانے والے تین بکیزگرفتار

صادق آباد سے پی ایس ایل پر جوا لگانے والے تین بکیزگرفتار
صادق آباد سے پی ایس ایل پر جوا لگانے والے تین بکیزگرفتار

  

راولپنڈی (صباح نیوز) پولیس سٹے بازوں کے خلاف سرگرم ہو گئی۔ صادق آباد میں پاکستان سپرلیگ کے میچوں پر جوا لگانے والے تین بکیز گرفتار کرلیے گئے۔ پاکستان سپر لیگ میں میچ فلسنگ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد پولیس سٹے بازوں کیخلاف سرگرم ہو گئی۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

پولیس نے صادق آباد کی مجسٹریٹ کالونی سے تین بکیز گرفتار کر لیے۔ ملزمان میں کاشف علی ، ناصر حمید اور منیر احمد شامل ہیں جن سے پولیس نےکمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کئے ہیں۔پولیس کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد کی بکنگ ہوچکی تھی اور مزید جاری تھی لیکن چھاپا مارکر ملزمان کا سارا پلان خاک میں ملا دیا گیا۔

مزید :

T20 -