کراچی میں لڑکیوں نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکے کی دھلائی کر دی

کراچی میں لڑکیوں نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکے کی دھلائی کر دی
کراچی میں لڑکیوں نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکے کی دھلائی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی مصروف علاقے طارق روڈ پر لڑکیوں نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکے کی دھلائی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق لڑکوں کے ایک گروپ نے طارق روڈ پرشاپنگ کرنے والی 2بہنوں کو دیکھ کر چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد اردگر د موجود لوگوں کیلئے نصیحت آموز واقعہ رونما ہوا گیا ، لڑکیوں نے جملے کسنے والے ایک نوجوان کو پکڑکرسر عام مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

متاثرہ لڑکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طارق روڈ پر شاپنگ کے دوران ایک لڑکے نے اسے چھونے کی کوشش کی جس پر ہم دونوں بہنوں نے شور مچا دیا اورکسی کی مدد کا انتظار کیے بغیر ہم میں سے ایک نے لڑکے کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیا اور پھر ریاض مارکیٹ کے قریب پہنچ کراسے دبوچ لیااور خوب دھلائی کر دی ۔ا س دوران وہاں لوگوں کا ایک ہجوم جمع ہو گیا جنہوں نے ہمارے ساتھ ملکر اسے خوب مارا پیٹا اور لہو لہان کر دیا ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے گھر جا کر سارا ماجرہ اپے والد کے سامنے بیان کیا جسے سن کر وہ بھی پریشان ہو گئے مگر بعد میں انہیں نے بھی کہا کہ ہم نے بلکل صحیح کیا ہے ۔”اس سارے ماجرے کو بیان کرتے وقت ہمیں شر م محسوس ہوئی مگر پھر سوچا کہ جب اس لڑکے کو یہ حرکت کرنے میں شرم نہیں آئی تو ہمیں بتانے میں کیوں آئے “۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -