” پہلی دفعہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کی تلاشی ہوئی ،مجھے لگ رہا ہے کہ جمعرات تک فیصلہ ہوجائے گا“،عمران خان

” پہلی دفعہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کی تلاشی ہوئی ،مجھے لگ رہا ہے کہ جمعرات تک ...
” پہلی دفعہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کی تلاشی ہوئی ،مجھے لگ رہا ہے کہ جمعرات تک فیصلہ ہوجائے گا“،عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کی تلاشی ہوئی ہے اور یہ بہت بڑی تبدیلی ہے،مجھے لگ رہا ہے کہ جمعرات تک فیصلہ ہوجائے گا،جو سپریم کورٹ فیصلہ کرے گا بنچ پر پورا اعتماد ہے۔

سربراہ تحریک انصاف نے پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے تیسرے وکیل نے کوشش یہ بتانے کی کوشش کی کہ یہ بنچ کیس نہیں سن سکتا ہے اور نہ ہی سزائیں دے سکتا ہے اس لئے کیس نیب یا ایف آئی اے کو جانا چاہیے،آج ایک نیا ڈاکیومنٹ آیا ہے کہ مریم نواز4ماہ کیلئے ٹرسٹی تھیں۔عمران خان نے کہا کہ قطری کیلئے آج عدالت نے کہانی کا لفظ استعمال کیا،اگر قطری کا خط کہانی ہے تو کیس ہی ختم ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی آئی جے میں جن کے نام آئے کسی نے نہیں کہا کہ یہ غلط ہے، انکے وکیل کہہ رہے ہیں کہ اگر پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا تو کوئی بڑی بات نہیں ہے،جھوٹ بولنے پر لیڈر کو استعفیٰ دینا پڑتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ لیڈر کا ایماندار ہونامگر یہاں تو دودھ کی رکھوالی پر بلے بیٹھے ہوئے ہیں۔نوازشریف نے پارلیمنٹ میں دستاویزات کاکہاتھاتوکیاپتا نہیں تھا دستاویز دینی ہونگی،یہ اب بھی کوشش کررہے ہیں کہ عدالت کیس نہ سنے، انہوں نے اب تک دستاویزات نہیں دیں اور ہمیں کہا جارہا ہے دستاویزات دیں،ان کے پاس منی ٹریل ہی نہیں ہے۔عمران خان نے کہا کہ نیب ، ایف بی آر ، ایف آئی اے سب نوازشریف کے نیچے ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے کہ عدالت کی کارروائی تین دن میں ختم ہوجائے گی۔

مزید :

قومی -