کراچی کنگز نے عثمان خان شنواری کو سپنر ابرار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا

کراچی کنگز نے عثمان خان شنواری کو سپنر ابرار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا
کراچی کنگز نے عثمان خان شنواری کو سپنر ابرار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا

  

دبئی (یو این پی)پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی کراچی کنگز نے 22 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان خان شنواری کو سپنر ابرار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کرلیا ہے ¾ابرار احمد کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں ¾ابرار احمد نے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں چار اوورز میں 22 رنز دئیے تھے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہ مل سکی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بھی وہ دو اوورز میں 19 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر پائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان خان شنواری نے 2013 میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں زرعی ترقیاتی بینک کی طرف سے سوئی نادرن گیس کے خلاف صرف9 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھی جس پر انھیں سری لنکا کے خلاف دبئی میں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں شامل کرلیا گیا تھا تاہم وہ ان دونوں میچوں میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم بھی اپنے سکواڈ میں رفعت اللہ مہمند کو شرجیل خان کی جگہ شامل کر چکی ہے تاہم اس نے ابھی دوسرے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ۔واضح رہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف پر کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر معطل کرکے سپر لیگ سے باہرکر دیا گیا ۔

مزید :

T20 -