سپریم کورٹ کے باہرعمران خان نے ملاقات کے خواہشمندپی ٹی آئی ورکرزکوجھاڑپلادی

سپریم کورٹ کے باہرعمران خان نے ملاقات کے خواہشمندپی ٹی آئی ورکرزکوجھاڑپلادی
سپریم کورٹ کے باہرعمران خان نے ملاقات کے خواہشمندپی ٹی آئی ورکرزکوجھاڑپلادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے باہرعمران خان نے ملاقات کے خواہشمندپی ٹی آئی ورکرزکوجھاڑپلادی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سربراہ تحریک انصاف عمران خان پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ سے باہر آئے تو نے ان سے ملنے کی کوشش کی جس پر عمران خان نے یہ کہہ کر جھاڑ پلادی کہ پیسے مانگتے ہو؟جواب میں کارکنوں نے کہا کہ ہم پیسے نہیں مانگتے ہم نے ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

ملاقات کیلئے آئے کارکن فرحان خان نے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نے مارشل آرٹس میں ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے اور خان صاحب سے ملناچاہتاتھا۔فرحان خان کا کہنا تھا کہ نعیم الحق اور عون چودھری نے گزشتہ روز 5 گھنٹے بنی گالہ میں بٹھائے رکھا ،ہم تو عمران خان سے ملنا چاہتے تھے مگر ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔یاد رہے کہ پانامہ کیس کی سماعت کے بعد عمران خان سے بلوچستان اور لاہور سے تعلق رکھنے والے 2 کارکن عمران خان سے ملنا چاہتے تھے۔

مزید : قومی