سپاٹ فکسنگ سکینڈل،شرجیل خان اور خالد لطیف کو نوٹس آف ڈیمانڈ جاری،بینک اکاﺅنٹس،ای میلز اور موبائل فون ریکارڈ طلب

سپاٹ فکسنگ سکینڈل،شرجیل خان اور خالد لطیف کو نوٹس آف ڈیمانڈ جاری،بینک ...
سپاٹ فکسنگ سکینڈل،شرجیل خان اور خالد لطیف کو نوٹس آف ڈیمانڈ جاری،بینک اکاﺅنٹس،ای میلز اور موبائل فون ریکارڈ طلب

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کونوٹس آف ڈیمانڈ جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے بینک اکاﺅنٹس ،ای میلز اور موبائل فون کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈکوارٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شرجیل خان اور خالد لطیف کو فکسنگ میں ملوث ہونے کی بنا ءپر پی سی بی کی طرف سے وضاحت طلب کرلی گئی ہے اور دونوں کھلاڑیوں کو نوٹس آف ڈیمانڈ کے تحت چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

ذرائع کے مطابق نوٹس آف ڈیمانڈ کے تحت کھلاڑیوں سے تمام تر معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے کھلاڑیوں سے سپاٹ فکسنگ سے متعلق سوالات کیے گئے اور کھلاڑیوں کے رابطوں سمیت دیگر معلومات لی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نوٹس میں پوچھے گئے سوالات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائیگا۔یاد رہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے پی سی بی پہلے ہی معطل کرچکاہے۔

مزید : T20