قطری خط کی کہانی دیو مالائی داستان ہے ،10 دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگا،فواد چودھری

قطری خط کی کہانی دیو مالائی داستان ہے ،10 دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ...
قطری خط کی کہانی دیو مالائی داستان ہے ،10 دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگا،فواد چودھری

  

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ قطری خط کی کہانی دیو مالائی داستان ہے ،10 دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائےگا۔ وزیراعظم اوران کے بچوں کا موقف آپس میں نہیں ملتا، دانیال عزیز اپنی استطاعت کے مطابق چیلنج کریں، وہ صرف فیاض الحسن چوہان سے ہی مناظرہ کرلیں۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سماعت کے دوران جج صاحبان نے حسین نواز کے وکیل سے یہ ثابت کرنے کو کہا ہے کہ ان کے موکل ہی لندن فلیٹس کے بینیفشل آنر ہے، سپریم کورٹ میں پیش کی گئیں دستاویزات سے ثابت ہوگیا حسین نوازکمپنیوں کے مالک نہیں، انہوں نے کہا کہ ان کے پاس 2006 کی دستاویزات بھی موجود نہیں، قطری خط کی کہانی دیو مالائی داستانیں ہیں، عدالت میں مضحکہ خیز دلائل پیش کئے جارہے ہیں لیکن 10 دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے عمران خان کی 1983 سے منی ٹریل دی ہے جبکہ (ن) لیگ بہانے بازی سے کام لے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیٹوں کے وکیل بھی اپنے دعوے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں، سلمان اکرم راجا نے بتایا ہے کہ مریم نوازصرف 4 ماہ ٹرسٹی رہیں جبکہ وزیراعظم کا موقف اوربچوں کا موقف آپس میں نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز اپنی استطاعت کے مطابق چیلنج کریں، وہ صرف فیاض الحسن چوہان سے ہی مناظرہ کرلیں۔

مزید :

قومی -