جمعہ سے سعودی عرب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے : سعودی محکمہ موسمیات

جمعہ سے سعودی عرب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے : سعودی محکمہ ...
جمعہ سے سعودی عرب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے : سعودی محکمہ موسمیات

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز سے سعودی عرب میں بارشوں کی پیشن گوئی کر دی 

عرب نیوز کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے جمعے سے سعودی عرب میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی جبکہ عسیر اور مشرقی صوبے میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عسیر کے علاقے میں صبح کے وقت درجہ حرارت 24ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جو جمعے کے روز معمولی کمی کے بعد 23ڈگری تک آجائے گا جبکہ رات کے وقت یہاں 17سینٹی گریڈ اور جدہ میں جمعرات کے روز 19 اور ریاض میں دن کے وقت 25ڈگری تک پہنچ سکتا ہے ۔

اس وقت سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جاری بارشوں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے جبکہ عسیر کے علاقے میں سیلاب کی صورت حال ہے جس سے 1شخص جاں بحق ،10زخمی اور 1شخص لاپتہ ہے جبکہ 25لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

عسیر کے محکمہ سول ڈیفنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں سیلاب کے حوالے سے 600کے قریب رپورٹس موصول ہوئیں جس سے 9وادیاںپوری طرح بہہ چکی ہیں جبکہ خراب موسم کے باعث کئی حادثات بھی رونما ہوئے ہیں جہاں منگل کے روز سکولز اور یونیورسٹیز کو بند کر دیا گیا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف علاقے بارشوں کے اس سیزن سے متاثر ہیں اور آنے والے دنوں میں یہاں مزید بارشوں اور بادل چھائے رہنے کا امکان ہے جس کے باعث لوگوں کو اختیاطی تدابیر اختیار کرنے اور بارش میں ڈرائیونگ کرتے وقت مختاط رہنے ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

ریاض کے سول ڈیفنس چیف الحمادی کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران لوگوں کو بجلی کی تاروں ، کھلے مقامات اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے اور سیلاب کے پانی میں چلنے سے گریز کرنا چاہیئے جبکہ گرج چمک کے دوران موبائل فون استعمال کرنے سے بھی اجتناب کرنا چاہئیے ۔

مزید :

عرب دنیا -