پی ایس ایل میں ٹرک ڈرائیور کے بیٹے نے اپنے پہلے ہی میچ میں کیون پیٹرسن کو پویلین کی راہ دکھا دی

پی ایس ایل میں ٹرک ڈرائیور کے بیٹے نے اپنے پہلے ہی میچ میں کیون پیٹرسن کو ...
 پی ایس ایل میں ٹرک ڈرائیور کے بیٹے نے اپنے پہلے ہی میچ میں کیون پیٹرسن کو پویلین کی راہ دکھا دی

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کے کھلاڑی اور ٹرک ڈرائیور کے بیٹے محمد عرفان نے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ائیٹر کے سٹار اوپنر کیون پیٹرسن کو آوٹ کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

نجی نیوز چینل ڈان نیوز سے خصوصی گفتگو میں ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے 21سالہ محمد عرفان نے بتا یا کہ میرے والد بس ڈرائیور ہیںاور بھائی بھی بس چلاتا ہے۔اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے محمد عرفان نے کہا کہ میں کچھ بڑا ہوا تو گھر والوں کی مدد اور خرچہ چلانے کے لیے ورکشاپ میں کام کیا ،پھر میڈیکل اسٹور میں بھی کام کیا، میرے حالات زندگی ماضی میں اتنے اچھے نہیں رہے لیکن اب میں بہت محنت کررہا ہوں، لیگ کا آغاز اچھا کیا ہے لیکن مزید آگے جانا چاہتا ہوں۔اس نے کہا کہ کیون پیٹرسن جیسے سپر سٹار بیٹسمین کو آو¿ٹ کرنا تو درکنار یہ بھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں کبھی باو¿لنگ کرانے کا بھی موقع ملے گا۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی تمیم اقبال نے ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی

عرفان نے کہا کہ لاہور قلندز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے میری بہت حوصلہ افزائی کی، میں جب کیون پیٹرسن کو گیند کرنے جارہا تھا تو بس یہی چیر ذہن میں تھی کہ اپنی لائن اور لینتھ نہیں چھوڑنی ،جب پیٹرسن کو بولڈ کیا تو لگا کوئی خواب دیکھ رہا ہوں لیکن اس لمحے جو خوشی ہوئی وہ بیان نہیں کرسکتا۔عرفان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے میچ میں صرف 26 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں ۔لاہور قلندرز کے مینجر ثمین رانا نے بتایا کہ عرفان پی ایس ایل کے ڈرافٹ میں شامل نہیں تھے تاہم لاہور قلندز نے ٹیلنٹ ہنٹ میں عرفان کی صلاحیتوں کو بھانپ لیا۔واضح رہے کہ عرفان نے پی ایس ایل کھیلنے سے قبل 13 فرسٹ کلاس میچز میں 52 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

مزید : T20