مریم نواز بیئریرسرٹیفکیٹس کی مالک رہ چکی ہیں : شریف فیملی کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اعتراف کرلیا

مریم نواز بیئریرسرٹیفکیٹس کی مالک رہ چکی ہیں : شریف فیملی کے وکیل نے سپریم ...
مریم نواز بیئریرسرٹیفکیٹس کی مالک رہ چکی ہیں : شریف فیملی کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اعتراف کرلیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) حسن اور حسن نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ مریم نواز بیئریر سرٹیفکیٹس کی مالک رہ چکی ہیں ۔

سماءٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے ودران وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز بیئریر سرٹیفکیٹس کی مالک رہ چکی ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ ایمانداری کا ہو تو ڈکلریشن دے سکتے ہیں ۔

TapMad نے ہمہ وقت سرگرم رہنے والوں کے لئے انٹرٹینمنٹ کی نئی دنیا متعارف کروادی

سپریم کورٹ نے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اربوں کا معاملہ ہے اور آپ کہتے ہیں کہ ایک بھی دستاویز نہیں ہے ۔”وزیر اعظم یا کسی اور کو نہیں قانون کو مد نظر رکھیں گے “۔

مزید :

قومی -