لاہور مال روڈ دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی نشاندہی ہوگئی

لاہور مال روڈ دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی نشاندہی ہوگئی
لاہور مال روڈ دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی نشاندہی ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مال روڈ چیئرنگ کراس دھماکے میں ملوث کالعدم تنظیم کے کمانڈراور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کی نشاندہی ہوگئی۔نجی ٹی وی سماءکے مطابق لاہور دہشتگردی کے واقعے میں ملوث شخص کا نام اختر حسن عرف خلیل ہے ۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق کمانڈر اختر حسن نے 6 دہشتگردوں کو پاکستان بھیجا جن میں 4 دہشتگرد لاہور اور 2 دہشتگردسیالکوٹ چلے گئے۔انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا کہ خودکش بمبار اور اس کے 3 ساتھیوں کو امین نے لاہور میں رہائش فراہم کی اور اختر خلیل اور امین دھماکے کے اہم کردار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ مال روڈ دھماکے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور اس خود کش دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔

مزید :

لاہور -