”مصباح الحق بوڑھے نہیں،سپر فٹ کرکٹر ہیں“،کرس گیل

”مصباح الحق بوڑھے نہیں،سپر فٹ کرکٹر ہیں“،کرس گیل
”مصباح الحق بوڑھے نہیں،سپر فٹ کرکٹر ہیں“،کرس گیل

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈین جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے کہا کہ مصباح الحق بوڑھے نہیں ہیں اور سپر فٹ کرکٹر ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کھلاڑی اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر کرس گیل بھی پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے دیوانے نکلے ہیں اور انہوں نے کہا کہ مصباح الحق 42 برس کے ہیں اور کھیل رہے ہیں وہ بوڑھے نہیں ہوئے بلکہ سپر فٹ ہیں جبکہ میری عمر تو ابھی 37 سال ہے پھر میں کیوں نہیں کھیل سکتا ہوں؟۔

اب کوئی بھی آپ کو نامعلوم نمبر سے فون کر کے تنگ نہیں کر سکتا کیونکہ۔۔۔

کرس گیل نے مطالبہ کیا کہ کرکٹر کو عزت کے ساتھ الوداع کیا جانا چاہیے۔یاد رہے کہ کرس گیل پی ایس ایل ٹو میں کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں جبکہ پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں وہ لاہور قلندرز کی طرف سے کھیل چکے ہیں۔

مزید : T20