خانیوال میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کر لی

خانیوال میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کر لی
خانیوال میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکے اور لڑکی نے خودکشی کر لی

  

خانیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن ) خانیوال میں لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خودکشی کر لی ۔

نیو نیوز کے مطابق خانیوال کے رہائشی نوجوان لڑکے اور لڑکی نے پسند کی شادی کیلئے گھر والوں کی رضامندگی نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی ۔شہزاد اور ثمرین خالہ زاد کزن  تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکا لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم دونوں کے خاندان اس بات پر رضامند نہیں تھے جس پر آج لڑکے نے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال لیا جس کی خبر ملتے ہی لڑکی گھر سے باہر نکلی اور چلتی ٹرین کے سامنے آگئی ۔دونوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں ۔

شادی کے سیزن میں اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

پولیس حکام کا کہناہے کہ بظاہر واقعہ پسند اور نہ پسند کا لگتا ہے تاہم دونوں کے گھر والوں سے تفتیش کی جائے گی جس کے بعد حقائق کا پتہ چل سکے گا ۔

مزید :

خانیوال -