’رات کو چند لیموں لے کر پانی میں اُبالیں اور پھر اگلی صبح ان کے ساتھ یہ کام کریں‘ جانئے وہ طریقہ جسے آزما کر آپ اپنی صحت میں ڈرامائی تبدیلی لاسکتے ہیں
نیویارک(نیوزڈیسک) لیموں کو جلد کی شادابی اور صحت کے لئے مفید پایاگیا ہے لیکن آج ہم اس کا آپ کو ایسا استعمال بتائیں گے کہ آپ روزانہ یہ ٹوٹکا آزمائیں گے۔اس طریقے کی وجہ سے آپ کو جسم میں توانائی کے ساتھ اپنے آپ کو چاک وچوبند محسوس کریں گے۔آئیے آپ کو ایسا شاندار طریقہ بتاتے ہیں کہ آپ اسے بار بار آزمائیں گے۔
اجزاء
چھ لیموں
20اونس پانی
شہد
بنانے کا طریقہ
لیموں کو دو حصوں میں کاٹ لیں اور انہیں پانی میں ڈال کر ابالیں اور تین منٹ تک ابلنے دیں۔اب اس مشروب کو ٹھنڈا ہونے دیں،اس میں سے لیموں اور گودا نکالیں اور اگلی صبح اسے پئیں۔آپ چاہیں تو ذائقے کے لئے شہد ملاسکتے ہیں۔
یہ مشروب روزانہ صبح اٹھ کر پینے سے آپ کا مدافعتی نظام مضبوط ہوگا۔
سردی اور زکام نہیں ہوگا۔
آپ کا نظام انہضام مضبوط ہونے کے ساتھ میٹابولزم تیز ہوگا اور آپ کا وزن کم رہے گا۔
آپ کی سانسیں تروتازہ رہیں گی۔
آپ کے جسم میں پانی کی کمی پوری ہوگی۔
آپ کو ناقابل یقین توانائی اور تازگی ملے گی