فوجی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید

فوجی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید
فوجی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آواران کے علاقے میں فوجی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ’’ آئی ایس پی آر ‘‘کے مطابق آواران کے علاقے سے پاک آرمی کا قافلہ گزر رہا تھا کہ اسی دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی۔بارودی  سرنگ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کیپٹن طحہٰ ، سپاہی کامران ستی اور سپاہی مہتر جان موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کے 2 اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -