عمران خان ٹیکس چھپانے کے چیمپیئن،اپنی تلاشی دیتے نہیں اورہم سے پچاس سالوں کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں:دانیال عزیز

عمران خان ٹیکس چھپانے کے چیمپیئن،اپنی تلاشی دیتے نہیں اورہم سے پچاس سالوں کا ...
عمران خان ٹیکس چھپانے کے چیمپیئن،اپنی تلاشی دیتے نہیں اورہم سے پچاس سالوں کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں:دانیال عزیز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدانیال عزیز نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے الیکشن کمیشن 2012 کا منی ٹریل مانگا جارہا ہے،وہ خود تو اپنی تلاشی دیتے نہیں اور ہم سے 50 سال کا ریکارڈ مانگ رہے ہیں۔ خان صاحب ٹیکس چھپانے کے چیمپیئن ہیں۔

تھانیدار کی شرمناک خواہش پوری نہ ہونے پر گھر پر دھاوا، نوجوان لڑکی بہنوں سمیت میدان میں آگئی، ایسا انکشاف کہ آئی جی پولیس بھی شرم سے پانی پانی ہوجائیں گے

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں اپنا ریکارڈ جمع کروانے سے بھاگ رہی ہے ،عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں کہ بنی گالہ کا گھر ان کی بیوی نے خریدا تھا۔تحریک انصاف نے اپنے صوبے میں احتساب کو تالے لگا دیے ہیں جبکہ عمران خان نے ملک کو جام کرنے اور تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ۔اداروں کے احترام کی بجائے ان کی جانب سے واویلا مچایا گیا،عینکیں لگا کر پریس کانفرنس کرنے والوں کو کچھ یاد نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سماعت میں کبھی التوا نہیں مانگا جبکہ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن میں ہر روز التوا مانگ رہے ہیں۔بجائے عدالتوں اور اداروں کا احترام کرنے کے پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد پر حملہ کیا گیااورمنصوبہ بندی کے تحت پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر کی اور اب ہم افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا رہے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -