حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ،کمیٹی فوجی عدالتوں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے معاملات دیکھے گی

حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ،کمیٹی فوجی عدالتوں ...
حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ،کمیٹی فوجی عدالتوں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے معاملات دیکھے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیاہے جو کہ دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ اور فوجی عدالتوں کے معاملات دیکھے گی ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہاہے کہ قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دینے کامطالبہ بلاول بھٹو زرداری نے کیاتھا جسے تشکیل دینے کیلئے حکومت نے یقین دہانی کروا دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام حکومتی رہنماﺅں نے قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن رہنماﺅں کا کہناہے کہ یہ کمیٹی ممکنہ طور پر فوجی عدالتوں میں توسیع کے فیصلے سے قبل ہی تشکیل دی جاسکتی ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کا تاحال کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے حامد میر کاکہناتھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے یہ مطالبہ گزشتہ سال اے پی سی کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس پر اس وقت حکومت نے غور کرنا کا کہناتھا لیکن آج اس پر اتفاق رائے کیا گیاہے ۔یہ مطالبہ بلاول بھٹو کے چار مطالبات میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی مدت ڈیڑھ سال رہ گئے ہیں تاہم کمیٹی یہ فیصلہ کرے گی کہ فوجی عدالتون میں توسیع تین سال کی جائے یا ایک سال ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -