دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں ورنہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں:آرمی چیف

دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں ورنہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے ...
دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں ورنہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں:آرمی چیف

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں ورنہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے باجوڑ اور مہمند ایجنسی کا دورہ کیا ہے،اس موقع پر آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیویز اہلکاروں کے ورثاء اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی،قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں ورنہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں،دہشتگرد افغانستان میں محفوظ پناہ گاہوں میں دوبارہ منظم ہونےکی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے دشمن کی چالوں کو ناکام بنا دیں گے،اپنی سرزمین دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے، دوسروں سے بھی توقع کرتے ہیں وہ اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو نے دیں،ہم سب اجتماعی طور پر ان دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام بنادیں گے، یہ دہشتگردہمارے معاشر ے میں شکوک،مایوسی پیداکرنےکی کوشش کررہے ہیں۔

فوجی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، کیپٹن سمیت پاک فوج کے 3 جوان شہید

انہوں نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں صحت اور تعلیم کی سہولت فراہم کریں گے،شہریوں کے تعاون سے دہشتگردی کو شکست ہورہی ہے،پاک فوج کے جوان سرحدوں پر دشمن کے وار کا بھرپور جواب دے رہی ہیں،آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کی ہے-

مزید :

قومی -اہم خبریں -