مخالفین پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے،تحریک انصاف نے دھرنے ،الزام تراشی اور گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا:طارق فضل چوہدری

مخالفین پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے،تحریک انصاف نے دھرنے ،الزام ...
مخالفین پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے،تحریک انصاف نے دھرنے ،الزام تراشی اور گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا:طارق فضل چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءطارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے، جب ملک میں نئے نئے منصوبے شروع ہوتے ہیں تو مخالفین پریشان ہو جاتے ہیں۔تحریک انصاف اب تبدیلی کے نعرے سے بہت دور ہوچکی ، خان صاحب کی جماعت نے نیا پاکستان نہیں بلکہ دھرنے ،الزام تراشی اور گالم گلوچ کی سیاست کو فروغ دیا ۔

حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ،کمیٹی فوجی عدالتوں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کے معاملات دیکھے گی

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کونسا ادارہ ہے جس کو عمران خان نے گالیاں نہیں دیں ؟آپ کو فیتا کاٹنے پر کیوں تکلیف ہوتی ہے، ملک کی ترقی پر خوش ہونا چاہیے ۔خان صاحب نے ہم پر مینڈیٹ چوری کا الزام لگایاجبکہ عدالت نے ہمیں سرخرو کیا۔سپریم کورٹ میں ثابت ہوجائے گا کہ ہم نے نہ تو منی لانڈرنگ کی، نہ ٹیکس چوری کیااور نہ ہی کرپشن کی۔ ہمیں یقین ہے کہ کوئی بھی تحریک انصاف کے دباومیں نہیں آئے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سپریم کورٹ پر اعتماد ہے ، آئین اور قانون کی پاسداری ہوگی۔وزیر اعظم نواز شریف عدالت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے اپنی پریس کانفرنسوں میں ججوں پر بات کرنے سے بھی باز نہیں آتے ،وہ صرف الزامات نہ لگائیں اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ سب عدالت میں پیش کریں۔فیصلہ ثبوتوں کی بنیاد پر ہی ہوگا،جھوٹے الزامات پر نہیں جو آپ نے عدالت میں جمع کروائے ۔عمران خان ہر ادارے کو گالیاں دیتے ہیں ،پارلیمنٹ ،نیب ،پولیس اور ایف بی آرکے خلاف بات کرتے ہیں۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کو آگے بڑھنے دیں،عالمی ادارے بھی پاکستان سے متعلق اب لکھ رہے ہیں کہ ملک میں ترقی ہورہی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -