گورنرسندھ محمد زبیر کی سعد رفیق سے ملاقات،کراچی سرکلرریلوے سے متعلق اہم امور پر گفتگو

گورنرسندھ محمد زبیر کی سعد رفیق سے ملاقات،کراچی سرکلرریلوے سے متعلق اہم ...
گورنرسندھ محمد زبیر کی سعد رفیق سے ملاقات،کراچی سرکلرریلوے سے متعلق اہم امور پر گفتگو

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کی جس میں کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

دشمن ایجنسیاں علاقائی امن سے کھیلنا بند کریں ورنہ موجودہ تحمل کی پالیسی کے باوجود جواب دے سکتے ہیں:آرمی چیف

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلرریلوے کے لیے ماہرین کی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ،ایم ایل1کی اپ گریڈیشن سے کراچی سے لاہورکاسفراب 10 سے 12 گھنٹوں میں طے ہوگا۔ہم کراچی سرکلرریلوے کے سلسلے میں مکمل تعاون کررہے ہیں جبکہ کینٹ کے ریلوے سٹیشن کو بھی اصل حالت میں بحال کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور سندھ کے شہری ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔

مزید : لاہور