’بڑی عمر سے کرکٹ میں کوئی فرق نہیں پڑتا‘مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کپتانی کرنے کا اشارہ دیدیا

’بڑی عمر سے کرکٹ میں کوئی فرق نہیں پڑتا‘مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں ...
’بڑی عمر سے کرکٹ میں کوئی فرق نہیں پڑتا‘مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز میں کپتانی کرنے کا اشارہ دیدیا

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پر کپتانی کے فرائض انجام دینے کا عندیہ دیدیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مصباح الحق کاکہنا تھا کہ بڑی عمر سے کرکٹ میں کوئی فرق نہیں پڑتاہے ،پاکستان سپر لیگ سے فارم بحالی میں مدد ملے گی ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ مصباح الحق ویسٹ انڈیز جانے کیلئے تیار ہیں ۔واضح رہے کہ کچھ لوگ چاہتے تھے کہ مصباح الحق کپتانی چھوڑ دیں اور ریٹائرمنٹ لے لیں لیکن اب مصباح الحق نے ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے کا عندیہ دیدیا ہے جبکہ شہریار خان نے بھی کہا تھا کہ مصباح الحق کی مرضی ہے کہ وہ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

مزید :

کھیل -